بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا سے مزید 43 اموات، 2627 نئے کیسز

کراچی میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 43 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ مزید 2 ہزار 627 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوویڈ ایس او پیز پر لازمی طور پر عمل کیا جائے۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر کراچی میں 15 دن کا لاک ڈاؤن لگادیا جائے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 20438 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 2672 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 43 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5903 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں زیر علاج کورونا متاثرہ 1181 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اور اس وقت کوویڈ-19 کے 93 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے محکمہ صحت کے پاس ٹیسٹ کی مشین موجود لیکن اسٹاف موجود نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبہ بھر کے 2672 کورونا کیسز میں 2042 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.