محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ، پہلی تا پانچویں کلاس کو 21 جون سے کھولنے پر غور کیا گیا جارہا ہے۔
سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہفتے میں صرف ایک روز اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی تا پانچویں کلاس کو 21 جون سے کھولنے پر غور کیا گیا جارہا ہے، تاہم فیصلہ کورونا وائرس کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوگا۔
اس کے علاوہ اسکولوں میں چھٹی تا آٹھویں جماعت تک آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری اور نجی دفاتر میں 100 فیصد عملہ بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دفاتر میں آنے والے تمام ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد نشستوں پر مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو ہفتے میں دو روزہ بندش کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.