صوبہ سندھ کے ضلع بدین، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں نے مرچ کی فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مرچ کی فصل پک کر تیار ہو چکی تھی اور چنائی کے مراحل میں تھی کہ بارشوں کے باعث فصل 30 فیصد تباہ ہو گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بارشوں کے باعث کھلے میدان میں سوکھنے کیلئے رکھی گئی سرخ مرچ اور مرچ کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بارشوں کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب رہنے سے مرچ کی کوالٹی بھی خراب ہو رہی ہے۔
Comments are closed.