وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 6 اموات ہوئی ہیں، 792 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12 ہزار 698نمونوں کی جانچ کی گئی، مزید774نئے کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد3 ہزار 992 ہوگئی ہے، اب تک2 لاکھ 46 ہزار 436کیسز سامنے آ چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید743مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت18ہزار 343مریض زیر علاج ہیں، 17 ہزار 461 گھروں میں ،15آئسولیشن سینٹرز میں اور867مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 792 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 774 نئے کیسز میں سے509 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 210،ضلع جنوبی 113، کورنگی 97، ضلع وسطی 34، ملیر 32 اور ضلع غربی میں سے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
حیدرآباد 51،جامشورو 38، گھوٹکی 15،خیرپور اور سجاول 14۔ 14،ٹنڈو الہ یار 12، مٹیاری اور کشمور11۔ 11،سانگھڑ،عمر کوٹ اور بدین9۔ 9،قمبر 8، شہید بے نظیر آباد اور ٹنڈو محمد خان6۔ 6، شکارپور 5، جیکب آباد 4،سکھر 3، میرپور خاص اور نوشہروفیروز 2۔2، دادو اور ٹھٹھہ1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے۔
Comments are closed.