بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

سمندری طوفان کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے، سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں، سائیکلون کراچی کے جنوب سے نکل جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سمندری طوفان کا رخ شمال کی طرف ہے جو شمال مشرق کی طرف ہوجائے گا، طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرے گا یا ٹکرائے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے کراچی کے جنوب میں 410 کلو میٹر دور پہنچ گیا ہے جبکہ یہ ٹھٹھہ کے جنوب میں 400 کلو میٹر دور ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں معمولی کمی ہوئی ہے، طوفان جمعرات کو سوراشٹرا، کَچھ اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.