پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات باعثِ تشویش ہیں، سلیکٹڈ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چمن میں جلسے کے دوران ہونے والے دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی کو بربریت کے بل بوتے اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا قومی فریضہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کے لیے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.