ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Suplee PA hookup que significa free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلو اوور ریٹ پر دورانِ میچ ہی سزا ہوگی، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر دورانِ میچ ہی سزا کا قانون نافذ کردیا۔

 آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا ملے گی۔

قوانین کے مطابق دونوں اننگز میں آخری اوور کی پہلی گیند مقررہ وقت کے اندر پھینکنا ضروری ہو گا، مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہ ہونے پر دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم ہو جائے گا۔

قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔

آئی سی سی کے اس قانون کے لیے تجاویز گزشتہ سال دی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.