بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کرکٹر ول پووسکی نے دورۂ پاکستان پر نظریں جما لیں

انجری کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے دور آسٹریلوی کرکٹر ول پووسکی نے دورۂ پاکستان پر نظریں جما لی۔

ول پووسکی ایشز سیریز کا حصہ نہیں بن سکے ہیں، سلیکشن چیئر جارج بیلے کا کہنا ہے کہ ول پووسکی پاکستان کے دورے پر جانا چاہتے ہیں۔

جارج بیلے نے انہیں آسٹریلیا کے لانگ ٹرم پلانز کا حصہ قرار دیا ہے۔

ول پووسکی کا کہنا ہے کہ مجھےٹریک پر آنے کے لیے پانچ چھ ہفتے لگے، پہلے دو ہفتے بہت مشکل تھے۔

انہوں نے کہا کہ انجری سے واپس آنے کے بعد نارمل ہونے میں وقت لگتا ہے، اگر ڈومیسٹک میں اچھا کھیلتا ہوں تواس کا مطلب سب ٹھیک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.