dog screening hookup to laptop black gay hookup daty hookup mature hookup app office hookup homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں موسم خراب، پروازیں اسلام آباد میں اتار لی گئیں

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسم میں اچانک شدید خرابی کے باعث درجن بھر پروازوں کو متبادل ایئر پورٹ پر موڑ دیا گیا۔

ابو ظہبی سے لاہور پہنچنے والی ایئربلیو کی پرواز پی کے 431 کافی دیر سے فضا میں چکر کاٹ رہی ہے، جبکہ دمام سے لاہور پہنچنے والی فلائینس ایئر لائن کی پرواز وائی ایس 883 ہولڈ پر ہے۔

دوحہ سے لاہور پہنچنے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 بھی فضا میں چکر کاٹ رہی ہے۔

بھارت کے شہر ناگپور سے گزشتہ شب ایئر ایمبولینس کراچی پہنچی جو ری فیولنگ کے بعد پڑوسی ملک ایران کے شہر تہران روانہ ہو گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی تا لاہور پی کے 302، ابو ظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 کو اسلام آباد اتار لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا۔

لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303، لاہور تا کراچی پی کے 9759، لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور اور اس کے گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.