hookup hotshot mature gay hookup places in gloucester county nj hookup Millerton hookup agency in singapore gay vegas hookup office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی کے کپتان بننے پر انضمام، وہاب خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے پی ایس ایل7 میں لاہور قلندرز کا کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی دینے کا فیصلہ اچھا ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کو اگر آپ موقع دے رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ان کو اعتماد دے رہے ہیں اور تجربہ دے رہے ہیں تاکہ وہ سیکھیں اور جب انہیں قومی ٹیم کی کپتانی کا کسی وقت موقع ملے تو انہیں تجربہ ہو، یہ نہ ہو کہ وہ براہ راست کپتان بن جائیں اور اس سے پہلے انہوں نے کسی سطح پر کپتانی ہی نہ کی ہو ۔

انضمام نے کہا کہ جس طرح پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنا کر اچھا فیصلہ کیا ہے اسی طرح فرسٹ کلاس ٹیموں کو بھی کرنا چاہیے ، ایسے اقدام پاکستان کرکٹ کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں اور تینوں فارمیٹ میں انہوں نے بہت اچھا کیا ہے ان کی انفرادی کارکردگی بھی اچھی ہے اب وہ ایک سیزنڈ کپتان ہیں، وہ جتنی مزید کپتانی کریں گے وہ اتنا سیکھیں گے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اب کپتان بنایا گیا ہے تو اس سے انہیں ایکسپوژر ملے گا مستقبل میں ان کے لیے چیزیں آسان ہوں گی اور جب انٹر نیشنل سطح پر انہیں کپتانی کا موقع ملے گا تو ان کے لیے آسانی ہو گی ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ بابر اعظم نے خود کو بہت گروم کیا ہے ، اب انہوں نے فرنچائز کرکٹ میں بھی کپتانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ان کے لیے بڑا مدد گار ثابت ہو گا، وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہے انہیں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.