بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی ولی عہد کی یورو کپ فٹبال دیکھتے ہوئے تصویر وائرل

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی یورو کپ فٹبال کا فائنل میچ دیکھنے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں دونوں رہنما نیوم میں انتہائی خوشگوار موڈ میں میچ دیکھتے نظر آ رہے ہیں۔

یورو کپ چیمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کئے

تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہزاروں افراد نے اسے ری ٹوئٹ کیا جبکہ لاتعداد افراد نے اسے لائیک بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.