سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان 26 جولائی کو متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دور روز کا ہوگا۔
Comments are closed.