سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔
دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 813 ہوگئی۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے نتیجے میں مملکت میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 372 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 299 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.