وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے تین شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی نائب وزیر کان کنی خالد بن صالح المدفر نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 24 کروڑ باصلاحیت لوگ ہیں، وہ پاک سعودی عرب تعلقات کی تعمیر کے لیے آئے ہیں۔
Comments are closed.