سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق سرکاری اداروں میں 6 سے 17 مئی عید کی تعطیلات ہوں گی۔
سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق نجی سیکٹرمیں عید تعطیلات 12 سے 15 مئی تک ہوں گی۔
علاوہ ازیں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی نمازکے لیے مساجد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، کورونا ایس او پیز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقامات پر عید کی نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق نمازعید طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد شروع کی جائے گی، چھوٹی بڑی تمام مساجد میں کورونا وبا سے بچاؤ کے انتظامات کیے جائیں گے اور نمازی اپنے ساتھ ماسک اور جا نماز لائیں گے۔
Comments are closed.