پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش کے باعث گلیوں میں پانی کھڑا ہے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھایا جائے۔
نون لیگ کے رہنما سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض مقامات پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک جانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھایا جائے۔
Comments are closed.