انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نےبنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میگا ایونٹ میں آج شام 7 بجے ہائی وولٹیج میچ کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سُپر 12 مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ ایونٹ کی رنر اپ انگلینڈ نے دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
Comments are closed.