knoxville hookups boyne tannum hookup rules hookup Illinois hookup bbw com burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام سڑکوں پر نکلیں تو مہنگائی کا ظلم روکا جا سکتا ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو مہنگائی کا ظلم روکا جا سکتا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دینے کے لیے عوام گھروں سے باہر نکلیں۔

ترجمان ‎پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات ملے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے تحت آج پنجاب کے شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، خان پور اور چکوال میں مظاہرے ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفا دیں اور گھر جائیں کیوں کی تین سال میں آپ نے ملک کو تاریخی مقروض کردیا ہے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت آج ملتان، بھکر، میانوالی، ساہیوال، میاں چنوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

ترجمان نون لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبۂ سندھ کے شہروں نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور مٹھی میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.