app for plane hookups gay vegas hookup farm girl hookup hookup Birmingham free messege hookup sites edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا مشن ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، پنجاب کو پولیو فری بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے بچوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اوّلین ترجیح ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک پاکستان میں کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پنجاب کی وزیرِ صحت نے مزید کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے معصوم بچوں کو مستقل جسمانی محتاجی سے پچانے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.