بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت ٹاکرا: کراچی میں کن مقامات پر میچ کیلئے اسکرین نصب ہونگی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج فائنل سے پہلے ہی فائنل میچ ہونے والا ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے چند گھنٹوں میں ہوگا جس میں پاکستان پوری کوشش کرے گا کہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اپنی ہار کا سلسلہ توڑ سکے۔

اس موقع پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہزاروں شائقین بڑی اسکرینز پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ لائیو میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئیں گے جس کے لیےکراچی میونسپل کارپوریشن نے کچھ علاقے نامزد کیے ہیں۔

دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت میچ سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کپتان بابر اعظم کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان علاقوں کا اعلان کیا جہاں پر شائقینِ کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شام کو ہونے وال ٹاکرا براہ راست بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔

کراچی کے درج ذیل مقامات پر آج شام کو میچ دیکھنے کے لیے لائیو اسکریننگ ہوگی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت میچ سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کپتان بابر اعظم کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.