hookup Vincentown New Jersey hookup Mount Ephraim best totally free hookup app bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ایئر پورٹ: 18 پروازیں منسوخ، 11 تاخیر کا شکار

لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں کی عدم دستیابی اور فنی خرابی کے باعث 18 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جس کے باعث مسافر پریشان ہو گئے۔

لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 186 اور غیر ملکی ایئر لائن کی دوحہ سے آنے والی پرواز منسوخ کر دی گئیں۔

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ایئرپورٹ، شدید دھند کے…

ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ نجف سے آنے والی پرواز، نجی ایئر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز، نجی ایئر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 بھی منسوخ کر دی گئی۔

لاہور ایئر پورٹ سے استنبول جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرائے جانے کے بعد پائلٹ نے جہاز واپس اتار لیا، ایئر لائن نے طیارےکی روانگی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی، گھر واپس جانے کے مشورے پر مسافروں کا ایئر پورٹ پر احتجاج، اے ایس ایف کی نفری طلب کرلی گئی۔

ایئر پورٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.