بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرگودھا کے قبرستان میں پولنگ اسٹیشن قائم

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کے شہر سرگودھا کے قبرستان میں پولنگ اسٹیشن قائم کر لیا گیا۔

سرگودھا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے وارڈ نمبر 9 کے 2 پولنگ اسٹیشن قبرستان میں بنائے گئے ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔

سرگودھا کی باجوہ کالونی کے قبرستان میں قائم دونوں عارضی پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹرز کی گہما گہمی نظر آ رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری عمارت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے قبرستان میں 2 پولنگ اسٹیشن شامیانے لگا کر بنائے گئے ہیں۔

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.