وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے لیے اپنا چھ ارب روپے کا حصہ ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، ڈزاسٹر مینجمنٹ پلان، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں پیش رفت اور بی آر ٹی پر بریفنگ دی گئی۔
کمشنر کراچی نے بتایا کہ محمود آباد نالہ، گجر نالہ اور اورنگی نالہ بڑی حد تک کلیر کیے جاچکے ہیں۔
متاثرین کو 82 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔
ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ کے سی آر روٹ پر واقع انڈرپاس اور فلائی اوور بنانے کی اسٹڈی کرلی ہے۔
Comments are closed.