بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اربوں روپے کے میگا کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

ڈی جی نیب کراچی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اربوں روپے کے میگا کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

 نیب اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور صحت میں 11 غیر قانونی ٹھیکے دیکر من پسند کمپنیز کو نوازا گیا۔

محکمہ انفارمیشن اینڈ آرکائیو میں دو ارب کے اسکینڈل کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی ہے، محکمہ کے افسران پر فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کرنے کا الزام ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بطور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) منصب سنبھالنے کے بعد نیب میں متعدد اصلاحات متعارف کروائیں جن کی بدولت نیب کی مجموعی کارکردگی میں ماضی کے 17 سالہ دور کی نسبت خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نیب کراچی نے مجموعی طور پر چھ انکوائریز کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔

ٹیکس ریفنڈ میں جعلسازی اور سرکاری پلاٹ کی الاٹمنٹ کے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.