بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کی امام بخاری کے مزار پر حاضری

وزیر اعظم عمران خان نے ثمر قند میں امام بخاری کے مزار پر حاضری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران ثمر قند گئے اور امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔

ان کے ہمراہ ازبک ہم منصب بھی تھے، اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیرِاعظم عمران خان کے دورۂ ازبکستان کا آج دوسرا دن ہے، وہ سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے لیے کانگریس سینٹر پہنچ گئے۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان کو امام بخاری کے مزار کی توسیع سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے امیر تیمور کے مزار کا دورہ بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.