بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں مالی سال ڈالر کی قدر 2 روپے 39 پیسے بڑھی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 50 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہوکر 1820 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.