ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

سرکاری اسکول تباہ ہیں، حالت بہتر کرنے کا کہو تو کہتے ہیں فنڈز نہیں، مدد علی سندھی

نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ جہاں بھی جائیں سرکاری اسکول تباہ ہیں۔ اسکولوں کی حالت بہتر کرنے کا کہو تو کہتے ہیں فنڈز نہیں۔ 

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدد علی سندھی نے کہا کہ یونیورسٹیز والے کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ملتے۔ سندھ میں کافی ادارے ایسے ہیں جہاں 15 کروڑ تو صرف تنخواہ میں چلے جاتے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر تعلیم  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس تعلیم کے سوا ترقی کا کوئی راستہ نہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.