بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سراج الحق کا حکومت سے سودی نظام سے فری بجٹ بنانے کا مطالبہ

congratulations

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ  شرعی عدالت نے سود اور ربا کے خلاف فیصلہ دیا ہے ، پاکستان میں سودی نظام نہیں چلے گا، بہت سے مغربی ممالک سے بھی سود کا خاتمہ ہوچکا ہے، حکومت سے سودی نظام سے فری بجٹ بنائے۔

سراج الحق نے کہا کہ زرداری، شہباز شریف اور نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں، جب پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لارہی تھی ہم نے کہا تھا کہ عمران خان کو سیاسی شہید نہ بنائیں ، لیکن یہ لوگ نہ مانے اور اپنے مفاد کے لیے سب کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعتیں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے گزشتہ حکومت کی طرح الزام تراشی کررہی ہیں، ملک میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوچکا ہے، ابھی تک کوعوام بجلی سے محروم ہے۔

You might also like

Comments are closed.