gay vegas hookup gay byu hookups hookup Birmingham best hookup subredduts hookup bbw com bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرجیل میمن کا کراچی میں بی آر ٹی اورنج لائن کا دورہ

سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کراچی میں بی آر ٹی اورنج لائن پروجیکٹ کا دورہ کر کے بس ڈپو اور اسٹیشنز سمیت بس کوریڈور پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے احکامات جاری کئے کہ انہیں ہر حال میں 30 مئی تک کام مکمل چاہیے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران 24 گھنٹے کام کی نگرانی کریں۔

شرجیل میمن نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ بسیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں اور ڈرائیورز بھی ٹریننگ کررہے ہیں۔ انشا اللّٰہ کراچی کے لئے اچھا ریلیف ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مئی کے آخری ہفتے تک اورنگی ٹاؤن سے نارتھ ناظم آباد تک اورنج لائن مکمل کرنے اور اس پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 49 بسوں کی پہلی فلیٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.