cougar hookup in louisiana best site to hookup with older woman free nyc hookups arduino led hookups edelman hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ  کریں گے،  لانگ مارچ کرنے کے لیے جان کی قربانی بھی دینے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک جتنی دیر بھی اسلام آباد میں رہنا پڑے رہیں گے، 25مئی کوسہ پہر 3بجے عوام کے ساتھ سرینگر ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا، ہمارا مطالبہ اسمبلیاں تحلیل کرنا اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس، بیوروکریسی اورفوج سے کہتا ہوں کہ ہم توڑ پھوڑ نہیں کریں گے، پیٹرول، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ بند ہوگی، ابھی سے تیاری کرلیں، فوج نے کہا تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں توپھرنیوٹرل رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کا آغاز گذشتہ سال جون میں ہوا، یہ سازش میرے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف کی گئی، کرپٹ لوگوں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانا توہین ہے۔

You might also like

Comments are closed.