لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ شرعی عدالت نے سود اور ربا کے خلاف فیصلہ دیا ہے ، پاکستان میں سودی نظام نہیں چلے گا، بہت سے مغربی ممالک سے بھی سود کا خاتمہ ہوچکا ہے، حکومت سے سودی نظام سے فری بجٹ بنائے۔
سراج الحق نے کہا کہ زرداری، شہباز شریف اور نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں، جب پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لارہی تھی ہم نے کہا تھا کہ عمران خان کو سیاسی شہید نہ بنائیں ، لیکن یہ لوگ نہ مانے اور اپنے مفاد کے لیے سب کیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعتیں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے گزشتہ حکومت کی طرح الزام تراشی کررہی ہیں، ملک میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوچکا ہے، ابھی تک کوعوام بجلی سے محروم ہے۔
Comments are closed.