امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف کو غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ قرار دیا ہے۔
مردان کے علاقے تخت بائی میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقروض ملک کے 74 وزراء ہیں جو ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ہی ایکسپوز ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اگر شہباز شریف کو چھوڑ دیں تو ہم ان کو اپنے ساتھ ملالیں گے۔
Comments are closed.