سانحہ 9 مئی کی راولپنڈی آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں شرپسند عناصر اسپتال کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں شرپسند عناصر کو طبی آلات، اسپتال کے دیگر سامان کو نقصان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے، شرپسندوں نے اسپتال کے باہر کھڑی موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو بھی آگ لگائی۔
ویڈیو میں آرمی ویلفیئر ٹرسٹ راولپنڈی کی عمارت کو بھی جلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.