بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا، چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایشیا اور یورپ کے بیشتر ممالک، شمالی اور مغربی افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگےگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.