بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: میتھیو ویڈ کو فائنل میں کس بات کا ڈر تھا؟

ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ اور سیمی فائنل کے ہیرو میتھیو ویڈ نے وطن واپس پہنچ کر ایونٹ کے دوران درپیش فٹنس مسائل سے پردہ اٹھا دیا ۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ٹرافی جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پریس کانفرنس کی جس میں ایرون فنچ اور میتھیو ویڈ نے فٹنس مسائل سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ہیرو میتھیو ویڈ نے بتایا کہ وہ فائنل مس کرنے کے بالکل قریب تھے، تاہم انہوں نے فائنل سائیڈ اسٹرین کی گریڈ ٹو تکلیف کے ساتھ کھیلا ۔

میتھیو ویڈ کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل مجھے اس قدر تکلیف تھی کہ وارم اپ کے دوران ہٹنگ کرنا ممکن نہیں تھا،فائنل کی رات پریشانی میں گزاری کہ شاید نہ کھیل سکوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں پریشان تھا کہ اگر ہم نے پہلے بیٹنگ کی اور مجھے ہٹنگ کرنا پڑی تو کیا ہوگا۔

میتھیو ویڈ کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے گلین میکسویل نے بتایا کہ ویڈ نے وارم اپ کے دوران انجری چھپانے کی ناکام کوشش کی،مگر ہم سب کو وارم اپ کے دوران میتھیو ویڈ کو دیکھ کر انجری کا علم ہو گیا تھا۔

دوسری جانب ٹیم کے قائد ایرن فنچ نے بھی پریس کانفرنس میں ایونٹ کے دوران اپنے گھٹنے کی تکلیف کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ورلڈ کپ کے دوران آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا، میچ کے بعد کھلاڑی مجھے اسپرے کیا کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.