بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: دستک پر باہر آنے والی لڑکی قتل

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کے دروازے پر دستک دی اور لڑکی کے باہر آنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں نامعلوم ملزمان نے دروازے پر دستک دی، جیسے ہی لڑکی باہر آئی ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 15 سالہ قمروش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ نے اہلِ خانہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیم نے تمام شواہد موقع سے اکھٹے کرلیے ہیں، تمام شواہد ،مقتولہ اور ملزم کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیب ارسال کردیئے گئے۔

رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.