بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل حکومت بری طرح ناکام ہوئی: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کل حکومت کامیاب نہیں ہوئی بلکہ بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

یہ بات رہنما مسلم لیگ نون رانا ثناء اللّٰہ نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت غیر آئینی قانون سازی کی ذمے دار ٹھہری ہے، یہ حکومت کی ذمے داری نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ای وی ایم کے ذریعے الیکشن نہیں ہو سکتا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ہفتے پہلے حکومت کے پاس اکثریت نہیں تھی، حکومت کے اپنے لوگ انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، رانا ثناء اللّٰہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں۔

لاہور کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں 15 کلو منشیات برآمد ہونے کے کیس میں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ پر آج فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.