بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود قریشی سے ڈی جی ISI لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وزارتِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر سراہا۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صدر مملکت نے ملکی سیکیورٹی کےلیے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.