بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: طالبہ کا قتل، مقدمہ محلے دار کیخلاف درج

گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں فائرنگ سے طالبہ کو قتل کر دیا گیا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں محلے دار اور اس کے 2 بیٹوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کے دروازے پر دستک دی اور لڑکی کے باہر آنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم ارشد گوگا نے مقامی زمیندار کے چاول چوری کیئے تھے، جس پر مقتولہ کے بھائی نے زمیندار کو چوری کے بارے میں بتایا تھا۔

شکایت کا بدلہ لینے کے لیے گزشتہ روز ارشد گوگا نے زمیندار کے گھر پر فائرنگ کر دی جس سے باہر کھڑی ایم اے کی طالبہ آمنہ جاں بحق ہو گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

قتل ہونے والی ایم اے کی طالبہ آمنہ کے ورثاء نے مقتولہ کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث علی پور سے گوجرانوالہ جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.