سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ 2014 تک ہمارے قرضوں کا بوجھ 50 ارب ڈالر تھا، سات سال میں ہم قرضوں کو 130 ارب ڈالر پر لے گئے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ ہم ایسے قرضوں میں پھنس گئے جن کی واپسی مشکل ہوتی گئی، قرضوں کی واپسی کا بوجھ برداشت سے باہر ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 1990 تک ہماری ترقی کی رفتار بہت تیز تھی، ہماری شرح نمو بہت بہتر رہی لیکن اِس وقت ہم مشکل کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایسے راستے کھول دیے جس سے درآمدات بڑھیں، بڑے اقدامات لینے ہوں گے ورنہ آپ نہیں چل سکتے۔
Comments are closed.