اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے ایچ ای سی کو بلا ضررت تشکیل دیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایچ ای سی سے متعلق سوالات کے سیشن میں اسپیکر چودھری پرویز الہی نے رولنگ کے دوران کہا کہ جن کاموں کی ضرورت نہیں تھی، وہ کام ن لیگ دور میں ہوئے، ن لیگ کے لوگ غیرضروری کاموں کا رونا رو رہے ہیں موجودہ حکومت کا قصور نہیں ہے۔
حکومتی رکن سعید اکبر نورانی بھی ایجوکیشن نظام پر برہم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یونیوسٹی میں وائس چانسلر بے لگام ہیں، چودھری پرویز الہی نےکہا کہ یونیورسٹیز میں ایجوکیشن نظام کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ن لیگ کے سمیع اللّٰہ خان نےکہا کہ نیب زدہ دو وزیرعبد العلیم خان اور سبطین خان حلف لے سکتے ہیں، حمزہ شہباز چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیوں نہیں ہو سکتے۔
Comments are closed.