ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

زمان پارک میں مقیم کم عمر کارکن کو ان کے شہر واپس بھجوا دیا گیا

لاہور پولیس نے زمان پارک میں مقیم کم عمر کارکن بچوں کو ان کے شہر واپس بھجوا دیا۔

کراچی اور کے پی کے سے آئے 7 کم عمر کارکن بچے کئی روز سے زمان پارک میں مقیم تھے۔

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ان بچوں کے پاس گھروں کو واپس جانے کے لیے کرائے نہیں تھے، بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد کرائہ دے کر ان کے گھروں کو بھجوایا جا رہا ہے۔

پولیس نے کہا کہ واپس بھجوائے گئے 5 بچوں کا تعلق کراچی اور 2 کا تعلق کے پی کے سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.