ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

زمان پارک ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے زیر کنٹرول آگیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائشگاہ والا علاقہ زمان پارک مکمل طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے زیر کنٹرول آگیا۔

پی ٹی آئی کے اِکا دُکا کارکن بھی زمان پارک سے غائب ہوگئے، خیمے اکھڑ گئے، پولیس اہلکار عمران خان کے گھر کے دروازے پر بیٹھ گئے۔

عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر افتخار گھمن نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم جو لینے آئی تھی ، وہ ان کو نہیں ملا۔

پولیس اہلکار آنے اور جانے والوں کی انٹری کرنے لگے جبکہ اردگرد کی سڑکوں پر رکاوٹیں دور کرنے کے لیے پولیس نے کرین منگوالی۔

عمران خان اپنے گھر کے اندرونی حصوں کی تلاشی نہ دینے کی ضد پر قائم ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ پہلے شرطیں پوری کرو، پھر گھر کی تلاشی لو، عمران خان نے سرکاری ٹیم کو سرچ آپریشن سے روک دیا۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے کور کمانڈر ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ملزمان کے نام اور حملوں کے ثبوت عمران خان کو دیے، براہ راست ملوث پی ٹی آئی کی قیادت کی تفصیل بھی بتائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.