جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

زبردستی کا نہیں اصل نتیجہ چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں زبردستی کا نتیجہ نہیں چاہیے، ہم اصل نتیجہ چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹوں اور یوسیز کے لحاظ سے جماعت اسلامی سب سے زیادہ کامیاب جماعت ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 4 سے 5 یوسیز ایسی ہیں جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے جو مسلسل پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام اور دستور کے مطابق تمام اداروں کو جوابدہ ہے، 11 یوسیز کے انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کیا جارہا؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ان 11 یوسیز میں انتخابات نہ ہوں، پیپلز پارٹی کو نظر آرہا ہے کہ ان کی شکست یقینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.