مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ عمران خان حکومت کے لیے چارج شیٹ ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی آمرانہ سوچ کی سزا پاکستان کے عالمی امیج کی تباہی کی صورت مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ عمران صاحب کی جمہوریت اور کارکردگی پر طمانچہ ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے عمران صاحب کے اعمال نامے پر عالمی مہر تصدیق ثبت ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ میڈیا اور صحافت کے لئے عمران صاحب کا دور فوجی آمریتوں سے بھی زیادہ بدترین ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ تمام تنظیمیں اور ادارے 3 سال سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کیسے سچائی اور اظہار رائے کا گلا کاٹا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پہلے ہی حکومت کو کرپٹ ترین حکومت کا سرٹیفکیٹ جاری کرچکی ہے۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ فیٹف اور جی ایس پی پلس پر نظرثانی جیسے مسائل بھی اسی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب عمران صاحب کا نام اظہار رائے کے دشمن حکمرانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.