بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔
روی شاستری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ احمد آباد کے ایک اسپتال میں کورونا ویکسین لگوارہے ہیں۔
روی شاستری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’وبائی امراض کے خلاف بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے حیرت انگیز طبی عملہ اور سائنس دانوں کا شکریہ۔‘
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید لکھا کہ ’میں کورونا ویکسینیشن سے نمٹنے کے لیے احمد آباد کے طبی عملے کی ٹیم کی زبردست خدمات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔‘
واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 87 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار 731 ہو گئی۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 110تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 38 ہزار 469 ہو گئیں۔
Comments are closed.