اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

روی ایشون بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کا دفاع کرنے لگے

بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی پرفارمنس کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روی ایشون نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کو بھی کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ 

آسٹریلیا میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2022ء کا ٹائٹل انگلینڈ نے اپنے نام کیا، جہاں پاکستان ٹیم رنر اپ رہی۔ 

دوسری جانب ٹاپ پوزیشن پر گروپ کا اختتام کرنے والی بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی۔ 

تاہم روی ایشون بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی اس پرفارمنس کا بھی دفاع کرنے لگے۔ 

یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے روی ایشون نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا ورلڈکپ نہ جیتنا اور فائنل میں بھی نہ پہنچنے سے قوم کو مایوسی ہوئی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں اعتراف کرتا ہوں کہ یہ سب کچھ بکھیر دینے والی صورتحال ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اس سے متعلق کوئی توجیہ اسے بھلا پائے گی۔‘ 

روی ایشوین کا کہنا تھا کہ ’ہم اسے مایوس کن صورتحال نہیں کہہ سکتے۔ ہم سیمی فائنل میں ہارے ہیں۔ سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنا بھی ایک کامیابی کے طور پر لیا جاسکتا ہے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.