روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات کے بعد 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی موخر ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 38 پیسے کا ہو گیا تھا۔
Comments are closed.