بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی بولر کی انگلینڈ کے کپتان کو بھارتی خاتون بولر کا نام لیکر تنبیہ

کئی دن گزرنے کے بعد بھی بھارتی خاتون کرکٹر کا میچ کے دوران نامناسب رویہ لوگ بھول نہ سکے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے مینز ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی خاتون کرکٹر دیپتی شرما کا ذکر دیکھنے میں آیا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے میچ کے پانچویں اوور میں انگلینڈ کے کپتان کو بال کرانے سے قبل تنبیہ کی کہ وہ جلدی کریز سے باہر نکل رہے ہیں۔

مچل اسٹارک کی تنبیہ پر جوز بٹلر نے کہا کہ میں نے کریز نہیں چھوڑی، جس کے بعد آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ میں دیپتی نہیں ہوں اور میں ایسا کروں گا بھی نہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کریز سے جلدی باہر نکلیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر کو جواب دیتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کریز جلدی چھوڑی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی خاتون آل راؤنڈر دیپتی شرما نے کچھ دن قبل خواتین کے عالمی ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی بیٹر کو کریز سے جلدی نکلنے پر نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا تھا۔

بھارتی خاتون کھلاڑی کے اس رویئے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.