بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحیم یار خان، کسان کو ملنے والے میزائل ناکارہ بنا دیئے گئے

رحیم یار خان میں کسان کو زمین سے ملنے والے پرانے میزائل کو دھماکے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق لیاقت پور کے چک 241 ون ایل میں زمین کی کھدائی کے دوران کسان کو زمین سے میزائل ملا۔

کسان نے میزائل ملنے کی اطلاع سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل ا سکواڈ کو دی جس کے بعد دونوں اداروں نے میزائل اپنی تحویل میں لیکر ریگستانی علاقے میں دھماکے سے ناکارہ بنا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.